15 اکتوبر 2011 - 20:30

سابق ڈویژن صدر علی مہدی اور شاکر عباس کے مابین مقابلہ تھا، طلباء نے ووٹنگ میں بھرپور حصہ لیا اور اختتامی نتائج کے مطابق شاکر عباس کو زیادہ ووٹ حاصل کرنے پر کامیاب قرار دے دیا گیا۔

ابنا:بھکر... امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھکر ڈویژن کے زیراہتمام 3 روزہ ارتقاء تنظیم کنونشن اختتام پذیر ہوگیا، جس میں شاکر عباس کو نیا ڈویژن صدر منتخب کر لیا گیا، کنونشن میں آئی ایس او کے رکن طلباء، تنظیم کے مرکزی رہنماء روزی علی اور دیگر نے شرکت کی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھکر ڈویژن کی صدارت کیلئے دو امیدواروں سابق ڈویژنل صدر علی مہدی اور شاکر عباس کے مابین مقابلہ تھا، طلباء نے ووٹنگ میں بھرپور حصہ لیا اور اختتامی نتائج کے مطابق شاکر عباس کو زیادہ ووٹ حاصل کرنے پر کامیاب قرار دے دیا گیا، اس موقع پر علی مہدی سمیت آئی ایس او کے تمام اراکین نے شاکر عباس کو نیا میر کارواں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، شاکر عباس نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئی ایس او بھکر ڈویژن کے صدر کی حیثیت سے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے ملک، قوم اور اسلام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

...........

/169